سوڈانی وزیراعظم کو فوری رہا کیا جائے، یورپی یونین اور فرانس کا مطالبہ

October 25, 2021

سوڈان میں فوجی بغاوت پر یورپی یونین نےتشویش کا اظہار کیا ہے۔

برسلز سے خبر ایجنسی کے مطابق یورپی یونین نے کہا ہے کہ سوڈانی وزیر اعظم سمیت دیگر رہنماؤں کو فوری رہا کیا جائے۔

خبر ایجنسی کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون نے سوڈان میں فوجی بغاوت کی مذمت کی ہے۔

صدر میکرون نے گرفتار سوڈانی وزیراعظم کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔