ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوگیا

October 25, 2021


ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے جہاں آج فی فی تولہ سونا 600 روپے مہنگا ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 600 روپے اضافے سے ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 27 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔

دس گرام سونے کی قدر 515 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 9 ہزار 568 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 9 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 802 ڈالر فی اونس ہے۔