بھارت کیخلاف شاندار جیت کا حصہ ہونے پر خوش ہوں، ورنن فلینڈر

October 25, 2021

قومی ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ ورنن فلینڈر نے بھارت کے خلاف فتح کے بعد شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی کی خوب تعریف کی ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف بڑے میچ سے قبل ورنن فلینڈر نے ورچوئل پریس کانفرنس کی اور کہا کہ پہلے میچ میں بہت شاندار جیت تھی، جس کا حصہ ہونے پر خوش ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں تمام بولرز نے عمدہ بولنگ کی، اس جیت کا فائدہ ہو گا، کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔

بولنگ کنسلٹنٹ نے مزید کہا کہ فوکس کل کی گیم پر ہے، گزشتہ رات کی جیت سے اب آگے کا سوچنا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ میچ کے لیے فائنل الیون کپتان اور کوچ کا فیصلہ ہے، بولرز نے اچھی بولنگ کی۔

ورنن فلینڈر نے اس موقع پر پاکستان کی بولنگ لائن کی خوب تعریف کی اور حسن علی چیمپئن بولر قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ حسن علی چیمپئن بولر ہے، اس نے اچھی بولنگ کی لیکن کبھی کبھار مشکل کنڈیشنز کا سامنا بھی ہوتا ہے۔

بولنگ کنسلٹنٹ نے گزشتہ میچ کے ہیرو شاہین شاہ آفریدی کے متعلق کہا کہ وہ شاندار بولر ہیں اور اسٹرائیک کرنا جانتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ میں تسلسل ہے، مجھے امید ہے کہ وہ اگلے میچز میں بھی اچھی بولنگ کریں گے۔