آرمی چیف سے کینیڈا کی ہائی کمشنر کی ملاقات

October 26, 2021

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کینیڈا کی ہائی کمشنر وینڈی گلمور نے ملاقات کرکے افغانستان میں امن و استحکام کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کینیڈا کے ساتھ طویل اور کثیرالجہتی پائیدار تعلقات کا خواہش مند ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کیلیے عالمی توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔

کینیڈین ہائی کمشنر نے افغانستان سے کامیاب انخلا کے آپریشنز سمیت افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور دونوں ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے کام جاری رکھنے کا عزم بھی کیا۔