امریکا نے اشرف غنی پر طالبان سے شراکت اقتدار کیلئے دباؤ نہیں ڈالا، زلمے خلیل زاد

October 26, 2021

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی کے عہدے سے مستعفی ہونے والے زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے سابق افغان صدر اشرف غنی پر طالبان سے اقتدار کی شراکت سے متعلق ضروری دباؤ نہیں ڈالا گیا تھا۔ 18 اکتوبر کو عہدے سے دستبردار ہونے کے بعد افغانی نژاد امریکی زلمے خلیل زاد نے پہلی مرتبہ غیر ملکی نشریاتی ادارے ’سی بی ایس‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا سے متعلق جوبائیڈن انتظامہ کی جانب سے معاہدے کی شرائط پر تحفظات کا اظہار کیا۔