افغانستان میں نامعلوم مسلح افراد نے مذہبی رہنما کو قتل کر دیا

October 26, 2021

جلال آباد(شِنہوا)افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار کے ضلع بہسود میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک مقامی مسجد کے امام کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔ایک مقامی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے پیر کی صبح مقام خان کے علاقہ میں امام مسجد مفتی سید اللہ پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ہیں۔پولیس نے ابھی تک واقعے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔