پیٹرولیم مصنوعات نرخ بڑھنے پر پاکستان ریلوے کا کرایوں میں 10فیصد تک اضافے کا فیصلہ

October 26, 2021

لاہور(نمائندہ جنگ)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے پیش نظر پاکستان ریلوے نے مالی بوجھ کم کرنے کیلئے کرایوں میں اضافے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہےاضافے کی حتمی منظوری وزارت ریلوے دے گی ذرائع کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے نثار احمد میمن کرایوں میں اضافہ کیلئے سمری آج وزارت ریلوے بھجوائیں گےسمری میں مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز میں 10فیصد اضافہ تجویز کیا جارہا ہے ریلوے نے دو سال قبل جولائی 2019ء میں مسافر ٹرینوں کے کرائے میں 8.5فیصد اضافہ کیاتھاجبکہ آخری مرتبہ کرایوں میں اضافہ کے بعد ڈیزل قیمتوں میں 16فیصد اضافہ ہوا ہے ریلوے ذرائع کے مطابق ریلوے پر اضافی مالی بوجھ کم کرنے کیلئے کرایوں میں اضافہ تجویز کیا جا رہا ہے ۔