کراچی، کے ایم سی میں ڈپٹی ڈائریکٹر کا اغوا کے بعد قتل

October 26, 2021


کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے برآمد ہونے والی تشدد زدہ لاش کی شناخت ہوگئی جو کہ کے ایم سی میں ڈپٹی ڈائریکٹر کی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول عزیز آباد کا رہائشی تھا جسے اغوا کے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔

دوسری جانب کیماڑی میں ساتھی اہلکار کے ساتھ جانے والے پولیس کانسٹیبل کو برقعہ پوش شخص نے تیز دھار آلے سے وار کر کے قتل کردیا۔ واقعے میں زخمی ہونے والے ساتھی کی شناخت شہباز کے نام سے ہوئی ہے۔

علاوہ ازیں لانڈھی میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔