جشن صادقین کے زیر اہتمام محفل عید میلاد النبی ؐ

October 26, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر) دربار عالیہ حضرت موسیٰ پاک شہید ؒ کے سجادہ نشین مخدوم سید ولائیت مصطفی گیلانی، میئرملتان نوید الحق آرائیں، معاون خصوصی جاوید اختر انصاری نے کہا ہے کہ دین سے دوری کی وجہ سے امت مسلمہ آج شدید مشکلات و مصائب کا شکار ہے۔وہ مخدوم عون رضا شمسی کی زیر صدارت جشن صادقین کے زیراہتمام جشن عید میلاد النبی ؐ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ محفل میں مہر مظہر عباس، مہر مختیار چاون، مہر مذین عباس چاون، سید موسی ٰرضا، سید حسنین بخاری، سید آغا علی ، افتخار الحسن، فیاض احمد، ملک ظفر اقبالودیگر نے شرکت کی۔