ملت ایکسپریس میں خاتون پر تشدد کرنیوالے ملزم کانسٹیبل کی ضمانت منسوخ

May 04, 2024

فائل فوٹو

ملت ایکسپریس میں خاتون پر تشدد کرنے والے ملزم کانسٹیبل کی ضمانت منسوخ کر دی گئی

کیس کی سماعت سیکنڈ سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں ہوئی۔

عدالت نے میر حسن کی ضمانت منسوخی کی پولیس کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے میر حسن کی ضمانت منسوخ کر کے ریلوے پولیس کو گرفتاری کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو میرٹ کے تقاضوں کو پورا کیے بغیر ضمانت دی گئی۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ضمانت کے وقت ججز عید کی چھٹیوں پر تھے، اسپشل جج نے ریلوے پرایسکیوٹر کے دلائل سنے بغیر ضمانت دی۔

میر حسن گرفتاری کے ڈر سے طبیعت خرابی کو جواز بنا کر عدالت میں پیش نہیں ہوا۔

ریلوے پولیس نے میر حسن کی ضمانت کی منسوخی کی درخواست تفتیش میں تعاون نہ کرنے اور میڈیکل کرانے کی غرض سے دائر کی تھی۔

عدالت نے گزشتہ ہفتے ضمانت کی منسوخی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔