سوہا علی خان پاکستان ٹیم کی کارکردگی کی معترف

October 26, 2021

بھارتی اداکارہ سوہا علی خان آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میں پاکستان کی بھارت کے خلاف میچ میں پرفارمنس کی معترف دکھائی دے رہی ہیں۔

سوہا علی خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں میچ میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا امیدوں کے انتہائی برعکس یکطرفہ ثابت ہوا۔

سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کیلئے اکشے کمار ، پریتی زنٹا سے لے کر اروشی روتیلا تک بالی ووڈ کے بڑے نام دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جمع ہوئے تھے۔

ہار کے صدمے کے نتیجے میں مایوس بھارتیوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ٹیم کو نشانہ بنایا تھا۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاہین شاہ آفریدی کے تباہ کن بولنگ اسپیل کے بعد کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان کی ریکارڈ شراکت کے باعث پاکستان نے بھارت کو 10وکٹ کی عبرت ناک شکست سے دوچار کرکے تاریخ بدل دی۔