سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 65 نئےکیسز رجسٹرڈ ہوئے۔ جس کے نتیجے میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 48 ہزار 368 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں 24 گھنٹوں میں 2 کورونا مریض انتقال کرگئے۔ جبکہ سعودی عرب میں کورونا سے اموات کی تعداد 8 ہزار 782 ہوگئی ہے۔
سعودی عرب میں 24 گھنٹوں میں 38 کورونا مریض صحتیاب ہوئے۔ اسطرح مملکت میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 5 لاکھ 37 ہزار 376 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کورونا کے 70 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔