سوات، نوجوان جواں سال لڑکی کو 4 سال تک ہوس کا نشانہ بناتا رہا

October 27, 2021

سوات (نمائندہ جنگ) سوات کے علاقے بارگین میں نوجوان نے شادی کا جھانسہ دیکر جواں سال لڑکی کو چار سال تک ہوس کا نشانہ بنایا۔ تین بار اسقاطِ حمل کرنے کے باوجود شادی نہ کی تو لڑکی نے نوجوان پر جنسی زیادتی کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ درج کروادیا۔پولیس نے نوجوان اور خاتون سمیت دیگر دو خواتین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ایس ایچ اوتھانہ فتح پور روشن علی کے مطاقب نواحی علاقے بارگین کی رہائشی بیس سالہ مسماۃ (ک) دختر جمشیدنے تھانہ فتح پور میں رپورٹ درج کرادی۔