عشرہ رحمت اللعالمینؐ کے حوالے سے تعلیمی بورڈ میں سات روز ہ تقریبات

October 27, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر) وزیر اعظم پاکستان اور وزارت تعلیم کی ہدایت پر تعلیمی بورڈ،ملتان نے’’ عشرہ رحمت اللعالمینﷺ ‘‘ کے دوران مختلف موضوعات پر سات روزہ تقریبات چیئرمین حافظ محمد قاسم کی زیر صدارت منعقد کی گئیں ،مہمانان خصوصی میں سیکرٹری بورڈ طاہرہ کلثوم، کنٹرولر امتحانات، حافظ محمد اسماعیل تگہ اور ڈپٹی سیکرٹری (ایڈمن) عبدالرئوف کھوکھر شامل تھے،تقریبات میں صدر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن،ملک نثار احمد، جنرل سیکرٹری شیخ عمران حسین کے علاوہ کثیر تعداد میں بورڈ ملازمین اور ان کے بچوں نے بھرپورشرکت کی۔