یوم سیاہ پر لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرے

October 28, 2021

یومِ سیاہ پر برطانیہ کے مختلف شہروں میں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے احتجاج اور لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرے کئے گئے۔

پاکستان ہائی کمیشن میں تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر معظم احمد خان کا کہنا تھا کہ بھارت، کشمیر ہار چکا ہے لیکن اپنی ہٹ دھرمی کے سبب وہاں قابض ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی قبضے کے خلاف گزشتہ روز یومِ سیاہ منایا گیا، اس موقع پر پاکستان کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا جبکہ مقبوضہ و آزاد کشمیر میں تقریبات،جلسوں کا انعقاد ہوا اور ریلیاں نکالی گئیں۔