یورپین یونین بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کیلئےامداد فراہم کرے گا

October 28, 2021

یورپین یونین بلوچستان کے علاقے ہرنائی کے زلزلہ متاثرین کے لیے تین کروڑ ساٹھ لاکھ پاکستانی روپے فراہم کرے گا۔

یورپین یونین کے انسانی امداد فراہم کرنے والے ادارے اور یورپین یونین کی پاکستان میں سفیر اندرولا کامینارا کے مطابق یہ انسانی امداد بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں آنے والے زلزلے کے متاثرین کو دی جائے گی۔

اس امداد سے علاقے کے 4500 افراد مستفید ہوں گے اور اِنہیں سرچھپانے کے لیے جگہ سمیت مختلف انسانی ضروریات کی اشیاء بھی فراہم کی جا سکے گیں۔