چین، افغان سرحد کے قریب تاجکستان کے لیے پولیس بیس بنائے گا، تاجک حکام

October 28, 2021

تاجک حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر ایجنسی سے گفتگو میں کہا ہے کہ چین افغان سرحد کے قریب تاجکستان کے لیے پولیس بیس بنائے گا۔

افغان سرحد کے قریب پولیس بیس کی تعمیر کی تمام فنڈنگ چین نے کی ہے۔ تعمیر کے بعد پولیس بیس تاجکستان کے حوالے کردی جائے گی۔

تاجک حکام کا کہنا ہے کہ چین تاجکستان میں پولیس بیس کی تعمیر کے لئے 8.5 ملین ڈالر امداد فراہم کررہا ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا تاجکستان میں پولیس بیس کی تعمیرکی صورتحال پر اظہار لاعلمی کیا ہے۔