جہانگیر ترین کا شاکر شجاع آبادی کیلئے ماہانہ 50 ہزار روپے وظیفے کا اعلان

October 28, 2021

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے سرائیکی وسیب کے مشہور شاعر شاکر شجاع آبادی کی نشتر اسپتال جاکر عیادت کی اور علاج کے لیے 5 لاکھ روپے کا چیک دیا۔

جہانگیر ترین نے شاکر شجاع آبادی کے لیے ماہانہ 50 ہزار روپے وظیفے کا اعلان بھی کیا۔

اس سے پہلے شاکر شجاع آبادی کی طبیعت خراب ہونے پر موٹرسائیکل پر بٹھا کر حکیم کے پاس لے جانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

ان کے بیٹے ولید نے کہا تھا کہ ٹیکسی کے پیسے نہیں، اس لیے موٹر سائیکل پر ابا کو اسپتال لے گیا۔

ویڈیو وائرل ہونے پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارنے کہا تھا کہ پنجاب حکومت شاکر شجاع آبادی کے علاج کے اخراجات برداشت کرے گی۔