ملکی زرمبادلہ ذخائر 39 کروڑ ڈالر کم ہوگئے

October 28, 2021

ملکی زرمبادلہ ذخائر 22 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 39 کروڑ ڈالر کم ہوئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق 22 اکتوبر تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 23 ارب 99 کروڑ ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 34 کروڑ 55 لاکھ ڈالر کم ہو کر 17 ارب 14 کروڑ ڈالر رہے۔

اسی طرح کمرشل بینکوں کے ذخائر 4 کروڑ 81 لاکھ ڈالر کم ہو کر 6 ارب 78 کروڑ ڈالر ہیں۔