ہربھجن بھی آصف علی کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

October 30, 2021

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ بھی قومی کرکٹر آصف علی کی شاندار بیٹنگ کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

انہوں نے آصف علی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’آصف علی نے آخری گیند پر سنگل سے انکار کر کے بہت اعتماد کا مظاہرہ کیا۔‘

ہربھجن سنگھ نے کہا کہ اگلے اوور میں انہوں نے چار بڑے چھکے مار کر ایک اسٹائل سے میچ کو مکمل کیا۔

انہوں نے آصف علی کو کلین اور طاقتور ہِٹر بھی قرار دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ رات افغانستان سے میچ میں آصف علی نے 19ویں اوور میں چار چھکے لگا کر پاکستان کو فاتح بنا دیا ۔

افغانستان کے خلاف جارحانہ اننگز کی بدولت پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے آصف علی کا کہنا ہے کہ خود پر اعتماد تھا کہ ٹارگٹ پورا کر لیں گے ، شعیب ملک سے ایک اوور پہلے کہا تھا کہ آخری اوور میں 25رنز بھی ہوئے تو بنا لیں گے۔