پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان نے سابق بھارتی کپتان اور لیجنڈری کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کا بطور وکٹ کیپر ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی کیچز کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف کھیلتے ہوئے رضوان نے ایک کارنامہ سرانجام دیا، انہوں نے ایک سال میں 39 کیچز کرنے والے دھونی کا ریکارڈ برابر کردیا۔
ایم ایس دھونی نے 2016 میں ایسا ہی کارنامہ انجام دیا تھا جب انہوں نے اسی سال 39 ٹی ٹوئنٹی کیچز کیے تھے۔
خیال رہے کہ پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنا چوتھا میچ منگل کو نمبییا کے خلاف کھیلے گی۔