ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان کے خلاف میچ میں ناقابلِ شکست اننگز کھیلنے والے آصف علی نے میچ کے بعد ایک دلچسپ ٹوئٹ کیا ہے۔
آصف علی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’اور کوئی حکم پاکستان‘ ساتھ ہی انہوں نے پاکستان سُپر لیگ کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اور اُن تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اُن پر یقین رکھا اور مشکل وقت میں ساتھ دیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ رات افغانستان سے میچ میں آصف علی نے 19ویں اوور میں چار چھکے لگا کر پاکستان کو فاتح بنا دیا ۔
افغانستان کے خلاف جارحانہ اننگز کی بدولت پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے آصف علی کا کہنا ہے کہ خود پر اعتماد تھا کہ ٹارگٹ پورا کر لیں گے ، شعیب ملک سے ایک اوور پہلے کہا تھا کہ آخری اوور میں 25رنز بھی ہوئے تو بنا لیں گے۔