عاصم اظہر اور میرب علی ’کرن ارجن‘ قرار

November 01, 2021

پاکستان سمیت سرحد کے اُس پار یعنی بھارت میں بھی انتہائی کم عُمر میں شہرت پانے والے نوجوان گلوکار عاصم اظہر کی والدہ و اداکارہ گُلِ رعنا نے اپنے بیٹے اور ماڈل میرب علی کو ’کرن ارجن‘ قرار دے دیا۔

حال ہی میں عاصم اظہر نے اپنی سالگرہ منائی، اس موقع پر جہاں اُن کے مداحوں نے اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد دی تو وہیں اُن کی دوست اور ماڈل میرب علی بھی کسی سے پیچھے نہ رہیں۔


میرب علی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عاصم اظہر اور اپنی تصویر شیئر کی۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے میرب علی نے عاصم اظہر کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔

اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے گلوکار کی والدہ نے لکھا کہ ’ماشاءاللّہ، ماشاءاللّہ اور بس ماشاءاللّہ، میرے کرن ارجن۔‘

دوسری جانب عاصم اظہر نے بھی سالگرہ کی مبارکباد کے لیے میرب علی کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر عاصم اظہر اور ماڈل میرب علی کی منگنی کی خبریں وائرل ہو رہی تھیں۔

سوشل میڈیا پر زیرِ گردش خبروں میں کہا جارہا تھا کہ عاصم اظہر اور میرب علی نے ایک نجی تقریب کے دوران خاموشی سے منگنی کر لی ہے۔

کہا جا رہا تھا کہ عاصم اظہر اور میرب علی کی منگنی کی تقریب میں اُن کے اہلِ خانہ اور چند عزیزوں نے شرکت کی۔