• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصم اظہر کی میرب علی کیساتھ ویڈیو وائرل

پاکستان سمیت سرحد کے اُس پار یعنی بھارت میں بھی انتہائی کم عُمر میں شہرت پانے والے نوجوان گلوکار عاصم اظہر کی اپنی دوست اور ماڈل میرب علی کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر میرب علی نے اسٹوری میں ایک مختصر بوم رینگ ویڈیو شیئر کی جس میں اُن کے ہمراہ گلوکار عاصم اظہر بھی موجود ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عاصم اظہر اور میرب علی کے ساتھ اُن کے دیگر دوست بھی موجود ہیں اور یہ سب خوب انجوائے کررہے ہیں۔

دوسری جانب عاصم اظہر نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں میرب علی کے ساتھ بنائی ویڈیو شیئر کی۔

دیکھتے ہی دیکھتے عاصم اظہر اور میرب علی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی ہے جہاں صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلسہ جاری ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ عاصم اظہر اور میرب علی، اب پاکستان شوبز انڈسٹری کی نئی جوڑی بنے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر عاصم اظہر اور ماڈل میرب علی کی منگنی کی خبریں وائرل ہو رہی تھیں۔

سوشل میڈیا پر زیرِ گردش خبروں میں کہا جارہا تھا کہ عاصم اظہر اور میرب علی نے ایک نجی تقریب کے دوران خاموشی سے منگنی کر لی ہے۔

کہا جا رہا تھا کہ عاصم اظہر اور میرب علی کی منگنی کی تقریب میں اُن کے اہلِ خانہ اور چند عزیزوں نے شرکت کی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید