مودی حکومت نے رافیل طیاروں کی خریداری میں کرپشن پر پردہ ڈالا

November 10, 2021

اسلام آباد(محمد صالح ظافر)بھارت کی سب سے بڑی حزب اختلاف کی جماعت نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر الزام لگایا ہے کہ اس نے رافیل جنگی طیاروں کے حصول میں کرپشن پر پردہ پوشی کی ہے۔

بھارت نے فرانس سے شائع ہونے والے میگزین میں انکشاف کیا ہے کہ جب سے رافیل طیارے خریدے ہیں اس وقت سے تنازعات گردش کررہے ہیں۔ کانگریس کی ترجمان پون کھیرا نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی کی حکومت نے بھارتی سیکیورٹی کے ساتھ مزاق کیا ہے اور قومی خزانے کو کروڑوں روپئے کا نقصان پہنچایا ہے۔

فرانسیسی میگزین کے شمارے میں انکشاف کیا ہے کہ کس طرح مڈل مین سوشن گپتا کے بھارتی ڈیل کی خفیہ دستاویزات تک دسترس ہوئی۔ اس کے ساتھ سب سے اہم بات یہ کہ مودی حکومت نے 2015 کو ہونے والی ڈیل پر کس خوبصورتی سے پردہ پوشی کی ہے۔