کراچی: عائشہ منزل کے قریب مسجد کے سامنے کوڑے کا ڈھیر، نمازیوں کو پریشانی

November 10, 2021

کراچی کے علاقے عائشہ منزل کے قریب مدنی مسجد کے سامنے کوڑے کا ڈھیر لگ گیا اور آئے روز کچرا جلائے جانے سے نمازیوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق رات کے اندھیرے میں نامعلوم افراد کچرے میں آگ لگادیتے ہیں جس سے دھواں مسجد میں بھر جاتا ہے، جبکہ کچرے کی بدبو کے باعث نمازیوں کو مشکل کا سامنا ہوتا ہے۔

نمازیوں کا کہنا ہے کہ نماز پڑھنے اور آمد ورفت میں مشکل ہوتی ہے۔ کچرا کنڈی کی مسجد کے قریب منتقلی سے صحت و صفائی کے مسائل میں اضافہ ہوگیا ہے۔