• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی،1200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز  ملے جلے رجحان کے بعد تیزی دیکھی گئی، کاروبار کا آغاز 2.3 فیصد اضافے کے ساتھ ہوا تھا۔

بازارِ حصص کا 100 انڈیکس ایک ہزار 278 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 18 ہزار 575 پر  بند ہوا۔

 کاروبار کے دوران انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 67 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔

اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس 4 اپریل کو ایک لاکھ 20 ہزار 796 کی بلند ترین سطح پر تھا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 279 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید