اتحادی مطمئن نہیں تو حکومت آگے نہیں بڑھے گی، علی محمد خان

November 11, 2021


وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا کہنا ہے کہ اگر حکومت کے اتحادی حالیہ قانون سازی پر مطمئن نہیں ہیں تو حکومت کبھی نہیں چاہے گی کہ آگے بڑھیں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ ہم بھی وہیں ہیں اور ہمارے اتحادی بھی وہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر اتحادی حکومت میں تھوڑے بہت مسائل بھی نہ ہوں تو اتحادی حکومت کس بات کی؟۔

اس سے قبل اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی سے معاہدے میں علمائے کرام سمیت تمام دیگر سیاسی رہنماؤں نے کردار ادا کیا۔