ثانیہ مرزا نےاپنی اداکارانہ صلاحیتوں سے بھی مداحوں کے دل جیت لیے

November 11, 2021

بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے ٹینس کورٹ میں شاندار کارکردگی کے بعد اپنی اداکارانہ صلاحیتوں سے بھی مداحوں کے دل جیت لیے۔

ثانہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی ایک پیروڈی ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں وہ کسی بھی عام بیوی کی طرح شعیب ملک سے دلچسپ انداز میں گھر پر فیملی کو زیادہ وقت نہ دینے پر شکوہ کرتی نظر آرہی ہیں۔


انہوں نےویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایموجیز کی مدد سے کیپشن میں لکھا کہ’ گھر کی مرغی دال برابر۔‘

ثانیہ مرزا کی اس ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا اور ان کی زبردست اداکاری کی بھی تعریف کی جارہی ہے۔

اس ویڈیو کوصرف 20 گھنٹوں میں1 لاکھ سے زائد لوگ لائیک کرچکے ہیں۔

یہی نہیں ویڈیو پر ثانیہ مرزا کی بہترین دوست اور بالی ووڈ کی مشہور ہدایتکارہ فرح خان نےبھی تعریف کرتے ہوئے کمنٹ میں لکھا کہ ’ آپ مکمل اداکارہ بن گئی ہیں۔‘