فیصل واوڈا نے نااہلی کیس میں الیکشن کمیشن سے پھر مہلت مانگ لی

November 11, 2021

الیکشن کمیشن نے نااہلی کیس میں فیصل واوڈا کو آخری موقع دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر اب حتمی دلائل ہوں گے۔

درخواست گزار عبدالقادر مندوخیل کا موقف تھا کہ فیصل واوڈا نے تین سال قومی اسمبلی کے مزے لوٹے، 6 سال سینیٹ کے مزے لوٹیں گے، ابھی تک یہ جواب نہیں ملا کہ فیصل واوڈا نے دہری شہریت کب چھوڑی۔

فیصل واوڈا کے وکیل نے چار ہفتے کی مہلت مانگتے ہوئے کہا کہ ہم تحریری دلائل جمع کروادیتے ہیں، تمام دلائل کو ایک بار پھر سُن لیں۔

ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی نے فیصل واوڈا کو جواب کے لیے آخری مہلت دیتے ہوئے کہا کہ اب حتمی دلائل ہوں گے۔

کیس کی سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی، فیصل واوڈا پر کاغذات نامزدگی میں جھوٹا حلف نامہ جمع کروانے کا الزام ہے۔