ہار جیت کھیل کا حصہ، ہمیں آپ پر فخر ہے، شہباز شریف

November 12, 2021


قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے باوجود پاکستان کرکٹ ٹیم کی تعریف کی ہے۔

اپنے ٹوئٹ میں شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے، پاکستان زندہ باد۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہےکہ پاکستانی ٹیم، سارے ٹورنامنٹ میں چمک دار ترین ستارے کی طرح جگمگاتی رہی۔

انہوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، ہمیں آپ پر فخر ہے۔

(ن) لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا کہ لمبے عرصے کے بعد ٹیم نے ایسی پرفارمنس دی،ہار کا دکھ ہمیشہ ہوتا ہے لیکن پاکستان نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی۔