ناظم جوکھیو قتل کیس، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار، ذرائع

November 12, 2021


ناظم جوکھیو قتل کیس کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار کرلی گئی، ڈاکٹرز نے پولیس حکام کو ابتدائی طور پر موت کی وجہ بتادی۔

ناظم جوکھیو کے جسم پر جا بجا تشدد کے نشانات ہیں، سر کے پچھلے حصے میں بھی چوٹ کے نشان ہیں۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ ناظم کی موت سر پر ڈنڈا لگنے سے ہوئی، سر کے پچھلے حصے پر چوٹ سے خون کا لوتھڑا جمع ہوگیا۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ موت کی حتمی وجہ جاننے کے لیے کیمیکل اور پیتھالوجیکل رپورٹس کا انتظار ہے، کیمیکل اور پیتھالوجیکل نمونے کراچی یونیورسٹی بھیجے گئے ہیں، ان کی رپورٹس آنے میں وقت درکار ہوتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کیمیکل اور پیتھالوجیکل رپورٹس آنے کے بعد حتمی رپورٹ جاری کی جائے گی۔