بلوچستان: سردی میں اضافہ، کوئٹہ منفی 2 ہوگیا

November 13, 2021


بلوچستان کے بیشتر شمالی علاقوں میں سردی میں اضافہ ہوا ہے، کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق وادیٔ کوئٹہ اور گردونواح میں گزشتہ روز کی نسبت سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے، زیارت، قلات، پشین اور قلعہ سیف اللّٰہ سمیت صوبے کے دیگر شمالی اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشکی برقرار ہے۔

قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، دالبندین اور ژوب میں 7، خضدار اور پنجگورمیں8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ صوبے کے دیگر علاقوں میں مطلع صاف اور موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔