غصیلی خاتون نے ریسٹورنٹ مینیجر کےمنہ پر سُوپ پھینک دیا

November 13, 2021

امریکا کے ایک ریسٹورنٹ میں غصے میں بھری خاتون نے کسی بات پر ناراض ہو کر مینیجر کے منہ پر سوپ پھینک دیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون کسی بات پر مینیجر سے الجھتی نظر آرہی ہے اور پھر اچانک اس کے چہرے پر سُوپ پھینک دیتی ہے۔

خوش قسمتی سے سوپ ٹھنڈا ہوتا ہے جس کی وجہ سے مینیجر کا چہرہ جھلسنے سے بچ جاتا ہے مگر شاید سوپ میں موجود مسالوں کی وجہ سے مینیجر کوچہرے پر جلن محسوس ہوئی ہو۔

بعد ازاں سوپ پھینکنے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔