• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران امریکا کے ساتھ فوری طور پر معاہدہ کرنا چاہتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ناکام ہوتا ہوا ایران امریکا کے ساتھ فوری طور پر اور شدت کے ساتھ معاہدہ کرنے کا خواہاں ہے۔

اپنے سوشل میڈیا بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ یہ فیصلہ اب وہ کریں گے کہ آیا امریکا ایران کے ساتھ بات چیت کرے گا یا نہیں۔

قبل ازیں ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور آبنائے ہرمز کے تحفظ پر سخت مؤقف اپنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے دیگر ممالک کو امریکا کی جانب سے کیے جانے والے دفاعی اقدامات کا معاوضہ ادا کرنا ہوگا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید