بھارتی فلم انڈسٹری کی 9 فنکارائیں کامیاب کاروباری شخصیت ہیں

November 17, 2021

ممبئی (آئی این پی)بھارتی فلم انڈسٹری کی 9فنکارائیں اداکاری سمیت کامیاب کاروباری شخصیت بھی ہیں، ان میں سر فہرست پریانکا چوپڑا ہیں۔تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کی متعدد فنکارائیں اداکاری سمیت زندگی کے دیگر شعبوں سے بھی منسلک ہیں۔پریانکا چوپڑا ناصرف اداکاری بلکہ کاروبار بھی کرتی ہیں، پریانکا چوپڑا کا نیو یارک میں سونا کے نام سے ایک ریستوران ہے جبکہ وہ ایک ڈیٹنگ ایپلیکیشن بمبل کی بانی بھی ہیں، اداکارہ کا اپنا ذاتی پروڈکشن ہاوس اور ہیئر کیئر لائن(بیوٹی سلون)بھی ہے۔ ادکارہ کترینا کیف کا اپنا میک اپ برانڈ ’کے بیوٹی ‘ہے جبکہ وہ ایک اور میک اپ برانڈ کی شریک مالک بھی ہیں۔دپیکا پڈوکون ایک فیشن لائن کی مالک ہیں جبکہ اِن کا دنیا بھر میں مشہور متعدد برانڈز کے ساتھ بھی اشتراک ہے جن میں فیشن اور بیوٹی برانڈز شامل ہیں، دپیکا پڈوکون ایک کلوتھنگ برانڈ اور پروڈکشن ہاؤس کی بھی مالک ہیں۔انوشکا شرما کا بھی اپنا ذاتی آن لائن سیلنگ کلوتھنگ برانڈ اور پروڈکشن ہاؤس ہے، انوشکا شرما کا پروڈکشن ہاؤس کلین اسٹیٹ فلمز آج کل انڈسٹری میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ رہا ہے۔عالیہ بھٹ نے متعدد مشہور میک اپ برانڈز میں پیسہ انویسٹ کر رکھا ہے جبکہ اِن کا ایک بچوں کے کپڑے بنانے والا برانڈ اور ذاتی پروڈکشن ہاؤس بھی ہے۔سماتھا رتھ پربھو کا اپنا ایک مشہور کلوتھنگ برانڈ ’ساکی ‘ہے جبکہ وہ تلنگانا حکومت کے ساتھ مل کر مقامی اشیا کو فروغ دینے کے لیے بھی کام کرتی ہیں۔بھارتی ڈمپل کوئین پریتی زنٹا آئی پی ایل اور ساؤتھ افریقا کی کرکٹ ٹیموں کی شریک مالک ہونے کے ساتھ ایک کامیاب پروڈکشن ہاؤس بھی چلا رہی ہیں۔ملائیکہ اروڑا فٹنس جم کی مالک ہونے کے ساتھ ای کامرس سے بھی منسلک ہیں۔شلپا شیٹی ممبئی میں متعدد ریستوران، اسپا اور بیوٹی سلونز کی مالکن ہیں، شلپا شیٹھی آئی پی ایل ٹیم راجھستان رائلز سے بھی منسلک ہیں۔