کلبھوشن کو تحفظ دینے کے لیے آج قانون سازی کی گئی، ناز بلوچ

November 17, 2021

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما ناز بلوچ کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سےکلبھوشن کو تحفظ دینے کے لیے آج قانون سازی کی گئی، حکومت نے پارلیمنٹ رولز کو بلڈوز کرکے قانون سازی کی۔

جیونیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے ناز بلوچ نے کہا کہ ای وی ایم پر جرمنی، برطانیہ اور دیگر ممالک نے پابندی لگائی۔

ناز بلوچ نے کہا کہ حکومت نے پارلیمنٹ میں یک طرفہ قانون سازی کی، قانون سازی سے متعلق حکومت نے اپوزیشن کواعتماد میں نہیں لیا۔