نِک جونس ذیابطیس کا شکار ہوچکے ہیں؟

November 18, 2021

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر اور امریکی گلوکار نک جونس نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 13 سال کی عُمر میں ذیابطیس کا شکار ہوئے تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نک جونس نے 13 سال کی عمر میں ٹائپ 1 ذیابیطس کی تشخیص ہونے کے بارے میں سوشل میڈیا پر ایک طویل نوٹ لکھا۔


نک جونس نے کہا کہ ’میں 13 سال کا تھا اور اپنے بھائیوں کے ساتھ کھیل رہا تھا تو میری طبیعت عجیب سی محسوس ہوئی جس کے بعد میں اپنے والدین کے پاس گیا اور انہیں بتایا کہ مجھے ڈاکٹر سے ملنے کی ضرورت ہے۔‘

امریکی گلوکار نے کہا کہ ’طبی معائنے کے بعد میرے ماہر امراض نے مجھے بتایا کہ مجھے ٹائپ 1 ذیابیطس ہے، میں یہ سُن کر خوفزدہ ہوگیا تھا۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’میں اس بیماری کو شکست دینے کےلیے پُرعزم تھا، بالکل اسی طرح جیسے میں ہمیشہ رہا ہوں، میں نے خود کو سُست نہیں ہونے دیا کیونکہ میرے پاس ایک ناقابل یقین سپورٹ سسٹم تھا۔‘

واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے سال 2018 میں یکم دسمبر کو ہندواور 2 دسمبر کو عیسائی طرزِ عمل کی شادی کی تھی۔