سانپ کو اٹھانے کے لیے کرین کا استعمال

November 19, 2021

کرین کی مدد سے طویل القامت سانپ کو اٹھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھاری کاموں کےلیے استعمال ہونے والی کرین کے ذریعے ایک بڑے سانپ کو اٹھایا جارہا ہے۔

سانپ سے متعلق گمان کیا جارہا ہے کہ اژدھا ہے کیوں کہ عموماً اژدھا ہی اتنا بڑا ہوتا ہے۔

یہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جس سے متعلق لوگوں کا خیال ہے کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا سانپ ہے جسے برساتی جنگلات سے کرین سے اٹھایا جارہا ہے۔

اس سانپ کی لمبائی 6 اعشاریہ 1 فٹ تک ہے۔