• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلوی ہیڈ کوچ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا سارا ملبہ کھلاڑیوں پر ڈال دیا

اینڈریو میکڈونلڈ— فائل فوٹو
اینڈریو میکڈونلڈ— فائل فوٹو

آسٹریلیا کے ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے اور شکست کا سارا ملبہ کھلاڑیوں پر ڈال دیا۔

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں زمبابوے اور سری لنکا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو پاکستان کے خلاف سیریز میں بھی کلین سویپ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

آسٹریلیا کے ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے کہا ہے کہ سنا ہے کہ کچھ لوگ یہ کہتے ہیں کہ ہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو اہمیت نہیں دیتے، ہم پچھلے کچھ عرصے سے بھرپور تیاری کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے 2021ء میں ورلڈ کپ جیتا اور اس کے بعد کامیاب نہ ہو سکے، آسٹریلوی کرکٹ ٹیم سے توقعات بہت زیادہ ہوتی ہیں جو کہ درست ہے۔

آسٹریلوی ہیڈ کوچ نے کہا کہ پرفارمنس کا تعلق اس سے نہیں ہونا چاہیے کہ کچھ کھلاڑی ہماری ٹیم میں شامل نہیں تھے، ہمیں پرفارمنس کو دیکھنا چاہیے جس نے ہمیں مایوس کیا، ہمیں ان پرفارمنسز کو قبول کرنا ہو گا۔

ان کا کہنا ہے کہ زمبابوے کے خلاف میچ میں ہمیں مزید رنز کرنے چاہیے تھے، تینوں شعبوں میں ہمیں بہتری کی ضرورت ہے، بہت سارے کھلاڑیوں نے ایک ساتھ پرفارم نہیں کیا، ابھی ہر چیز پر انگلی اٹھانے کا وقت نہیں۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ واپس جا کر تمام چیزوں کا جائزہ لیں گے اور اس کے لیے تھوڑا وقت درکار ہو گا، اگلے ورلڈ کپ سے قبل اور بھی ٹورنامنٹس ہیں، ہمارے کھلاڑی بی بی ایل اور پی ایس ایل کھیلیں گے۔

اینڈریو میکڈونلڈ کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی سیریز کم ہیں مگر ہم اپنی تیاری کریں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید