احساس پروگرام مرکز میں خاتون سے بدسلوکی، ویڈیو منظر عام پر

November 20, 2021

پنجاب کے شہر فیصل آباد میں احساس پروگرام کے مرکز میں بزرگ خاتون کے ساتھ پولیس اہلکار کی بدسلوکی کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے۔

گزشتہ روز فیصل آباد میں احساس پروگرام کے مرکز میں رقم لینے کی غرض سے آنے والی بزرگ خاتون کے ساتھ پولیس اہلکار کی جانب سے کی گئی بدسلوکی پر سی پی او فیصل آباد نے واقعے کا نوٹس لیا تھا۔

سی پی او فیصل آباد کی جانب سے بزرگ خاتون کے ساتھ بدسلوکی کرنے والے پولیس اہلکار ابرار کو معطل کر دیا گیا ۔

پنجاب پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر بھی بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ شہریوں سے بدسلوکی کسی صورت قابل قبول نہیں۔