• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت، پی ٹی آئی مذاکرات آج پھر ہوں گے، حتمی فیصلے متوقع

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور آج پھر ہوگا، مذاکرات دوپہر ڈھائی بجے متوقع ہے۔ آج حتمی فیصلوں کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے واضح کردیا کہ احتجاج اور انتشار سے رعایتیں نہیں ملیں گی، اگر کوئی رعایت چاہیے تو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر اپوزیشن کی ہٹ دھرمی جاری رہی تو آرٹیکل 232 اور 234 بروئے کار لائیں گے۔

گزشتہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے پہلے دور میں ماحول کئی بار کشیدہ ہوا اور فریقین کے درمیان گرما گرمی بھی ہوئی۔

ذرائع کے مطابق حکومتی ٹیم نے واضح کیا ہے کہ اسلام آباد پر چڑھائی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔

مذاکرات میں حکومت نے اپوزیشن سے باضابطہ طور پر لانگ مارچ ملتوی یا منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا، حکومت نے اپوزیشن کو عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کی یقین دہانی بھی کرائی تھی۔

قومی خبریں سے مزید