بھارت، محبت کا انوکھا اظہار، شوہر نے بیوی کو تاج محل جیسا گھر تحفے میں دیدیا

November 23, 2021

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی شہری نے اپنی بیوی کے لیے دنیا بھر میں محبت کی علامت سمجھے جانے والے ’تاج محل‘ سے ملتا جلتا گھر بنوا لیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مدھیہ پردیش کے رہائشی آنند چوکسے نے تاج محل جیسا گھر اپنی بیوی کو تحفے میں دیا ، اس گھر کی تیاری میں 3سال لگے جبکہ یہ برہان پور میں بنایا گیا ہے جہاں شاہجہاں کی محبت، پسندیدہ بیوی ممتاز کی وفات ہوئی تھی۔