خاتون ٹرین کے نیچے آنے سے بال بال بچ گئی

November 23, 2021

بھارتی ریاست ممبئی میں خاتون ٹرین میں چڑھنے کے دوران ٹریک کے نیچے آنے سے بال بال بچ گئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پولیس کانسٹیبل سپنا گو ممبئی کے بائیکلا ریلوے اسٹیشن پر ڈیوٹی پر تھیں جب اس نے مسافر کو توازن بگڑنے پر ٹرین کے نیچے آتے دیکھا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار فوری طور پر خاتون کی مدد کے لیے پہنچی اور اسے چلتی ٹرین کے نیچے آنے سے بچالیا۔

یہ دوسرا موقع ہے جب خاتون پولیس اہلکار نے کسی مسافر کی زندگی بچائی ہے۔