کوہستان، کار کھائی میں جا گری، 2 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق

November 25, 2021

بفہ(نمائندہ جنگ)اپر کوہستان کے علاقے لوٹر کے قریب موٹر کار کھائی میں جاگری ، دو خواتین اور بچے سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے پولیس ذرائع کے مطابق کار گلگت سے کوہستان جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی لاشوں کو شتیال اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے گلگت جانے والی کار لوٹر کے علاقے کےقریب حادثے کا شکار ہوگئی گاڑی میں ایک بچی دو عورتیں جبکہ تین مرد سوارتھے واقع کی اطلاع ریسکیو 1122 کی کنٹرول روم کو موصول ہوئی اطلاع ملتے ہی متعلقہ جگہ ایمبولنس بمعہ سٹاف روانہ کرد ی گئی ریسکیو 1122 کی ٹیم نے آپریشن شروع کیا اور تمام ڈیڈ باڈیز کو ریکور کردیا آپریشن میں ریسکیو1122 کے ساتھ اپر کوہستان پولیس نے بھی حصہ لیا۔