جمہوریت پر بائیڈن کی سربراہ کانفرنس نظرانداز کئے جانے پر چین اور روس کا احتجاج

November 25, 2021

بیجنگ (اے ایف پی) امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے طلب کردہ جمہوریت پر سربراہ کانفرنس میں نظرانداز کیے جانے پر چین اور روس نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ تائیوان کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ روس نے امریکا کے اس اقدام کو دنیا کو تقسیم کرنے کی سازش قرار دیا ، اس ورچوئل سربراہ کانفرنس میں 110ممالک کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ جس میں پاکستان، بھارت اور عراق بھی شامل ہیں۔