ایل ڈی اے ماسٹرپلان پرمشاورت کیلئے یکم دسمبرکوسیمینار کروائے گی

November 26, 2021

لاہور(نسیم قریشی سے) لا ہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ماسٹر پلان برائے لاہور 2050 پرا جیکٹ کی عوام اور سٹیک ہولڈرز کی آرا جاننے اور مشاورت کیلئےپبلک سیمینار کرانے کا فیصلہ کیا ہے ، سیمینار یکم دسمبر کو یو ای ٹی لاہور میں ہوگا۔ لا ہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سیمنار میں عوام الناس اور سٹیک ہولڈرز اعتماد میں لینا ہے ۔ اس مقصد کیلئے یو نیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لا ہو کے تعاون سے چوتھے پلک سیمینار سٹیک ہولڈرز کانفرنس کا انعقاد بھی کیا جار ہا ہے۔