• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: حاملہ خاتون پر پولیس اور کزنز کا تشدد، حمل ضائع ہونے کی تصدیق

 
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور میں رائے ونڈ کے علاقے مسلم نگر کی رہائشی حاملہ خاتون پر پولیس اور کزنز کی جانب سے تشدد کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے خاتون ارم کا کہنا ہے کہ میرے خاوند اور میرے کزنز کے درمیان گاڑی کے لین دین پر جھگڑا تھا، میرے کزن علی حسن اور عمران یوسف کے ہمراہ پولیس ہمارے گھر آئی۔

خاتون نے بتایا ہے کہ میرے کزنز اور پولیس نے تشدد کر کے میرا بچہ ضائع کرا دیا، پولیس واقعے کی درخواست بھی نہیں لے رہی اور الٹا میرے شوہر کو اٹھا کر لے گئی۔

متاثرہ خاتون ارم کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور آئی جی سے اپیل ہے کہ مجھے انصاف دلایا جائے۔

دوسری جانب الٹرا ساؤنڈ رپورٹ میں خاتون کا حمل ضائع ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید