• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خضدار میں آنے والے زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ گہرائی 30 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز نے بتایا ہے کہ زلزلے کا مرکز خضدار سے 45 کلو میٹر مشرق میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور علاقہ مکین گھروں اور دکانوں سے کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلی جگہوں پر جمع ہو گئے۔

قومی خبریں سے مزید