پاک بنگلادیش ٹیسٹ سیریز کیلئے حسن علی نے کونسی تبدیلی کی؟

November 26, 2021

پاکستان بنگلادیش ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے اپنا ہیئر اسٹائل تبدیل کرلیا۔

حسن علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر اسٹوری میں اپنی نئی تصویر شیئر کی۔

انسٹاگرام پر اسٹوری میں شیئر کی گئی تصویر بنگلادیش کے چٹا گانگ اسٹیڈیم کی ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حسن علیپاک بنگلادیش ٹیسٹ سیریز کے لیے اس قدر پُرجوش ہیں کہ اُنہوں نے اپنا ہیئر اسٹائل تبدیل کرلیا۔

حسن علی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ’نیا فارمیٹ، نیا ہیئر اسٹائل۔‘

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے مابین 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ آج چٹا گانگ میں کھیلا جارہا ہے۔

چٹا گانگ ٹیسٹ میں بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو میچ کے پہلے سیشن میں ابھی تک غلط ثابت ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

پاکستان کی جانب سے 22 سالہ عبداللّٰہ شفیق آج پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں، انہیں کپتان بابر اعظم نے ٹیسٹ کیپ دی۔